عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنه ـ عَنْ رَجُلٍ، طَافَ بِالْبَيْتِ فِي عُمْرَةٍ، وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، فَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ}. وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ فَقَالَ لاَ يَقْرَبَنَّهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Amr bin Dinar narrated: We asked Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) whether a man who has performed Tawaf of the Ka'bah during Umra but has not yet performed Sa'i between Safa and Marwa may have relations with his wife. He replied, 'The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) arrived and circumambulated the Ka'bah seven times, then offered two rak'at behind the Maqam Ibrahim (upon him be peace), then performed Sa'i between Safa and Marwa seven times. "Verily, in the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) you have an excellent example."' We also asked Hadrat Jabir bin Abdullah (may Allah be well pleased with them both), who replied, 'He must absolutely not approach his wife until he has completed Sa'i between Safa and Marwa.'
اردو ترجمہ
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے بیان کیا کہ ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ایک ایسے شخص کے متعلق پوچھا جو عمرہ میں بیت اللہ کا طواف تو کر لے لیکن صفا اور مروہ کی سعی نہیں کرتا، کیا وہ اپنی بیوی سے صحبت کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (مکہ مکرمہ) تشریف لائے تو آپ نے بیت اللہ کا سات چکروں کے ساتھ طواف فرمایا اور مقامِ ابراہیم (علیہ السلام) کے پیچھے دو رکعت نماز ادا فرمائی، پھر صفا اور مروہ کی سات مرتبہ سعی فرمائی۔ اور تمہارے لیے رسول اللہ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔ ہم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ صفا اور مروہ کی سعی سے پہلے آدمی اپنی بیوی کے قریب ہرگز نہ جائے۔
