عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا طَافَ الطَّوَافَ الأَوَّلَ خَبَّ ثَلاَثًا وَمَشَى أَرْبَعًا، وَكَانَ يَسْعَى بَطْنَ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ. فَقُلْتُ لِنَافِعٍ أَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَمْشِي إِذَا بَلَغَ الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ قَالَ لاَ. إِلاَّ أَنْ يُزَاحَمَ عَلَى الرُّكْنِ فَإِنَّهُ كَانَ لاَ يَدَعُهُ حَتَّى يَسْتَلِمَهُ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Nafi' narrated that Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) stated: When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) performed the first Tawaf, he would do Ramal in the first three rounds and walk normally in the remaining four. And when performing Sa'i between Safa and Marwa, he would run through the valley passage. I asked Nafi', 'Did Hadrat Abdullah (bin Umar) walk normally upon reaching the Yemeni Corner?' He replied, 'No, unless the crowd was pressing at the Corner. He would never leave it without touching it.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن عبید نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ بن عمر نے، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پہلا طواف فرماتے تو اس کے تین چکروں میں رمل فرماتے اور بقیہ چار میں حسبِ معمول تشریف لے جاتے، اور جب صفا اور مروہ کی سعی فرماتے تو نالے کے نشیب میں دوڑ فرماتے۔ عبیداللہ نے فرمایا کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رکنِ یمانی کے پاس تشریف لاتے تو کیا حسبِ معمول چلنے لگتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، البتہ اگر رکنِ یمانی پر ہجوم ہوتا تو حجرِ اسود کے پاس آ کر آپ آہستہ چلنے لگتے کیونکہ وہ بغیر چومے اس کو نہیں چھوڑتے تھے۔
