العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ، قَالَ لِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِذْ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَقَالَ " أَمَا إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا، لاَ تُضَامُّونَ ـ أَوْ لاَ تُضَاهُونَ ـ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَى صَلاَةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا ". ثُمَّ قَالَ " فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا ".
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Jarir bin Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with him) that we were in the blessed court of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) when he looked at the full moon and said: 'Indeed, you shall see your Lord just as you see this moon — you will have no difficulty in seeing Him, nor will there be any doubt. So if you can ensure that no prayer before sunrise (Fajr) and before sunset ('Asr) is missed, then do so.' Then the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) recited the noble verse: 'So glorify your Lord with His praise before the rising of the sun and before its setting.'
الترجمة الأردية
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے اسماعیل سے بیان کیا، کہا ہم سے قیس نے بیان کیا، مجھ سے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے چودھویں رات کے چاند کی طرف نظرِ مبارک اٹھائی اور ارشاد فرمایا: "بے شک تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیدار میں تمہیں کوئی مزاحمت نہ ہو گی — یا فرمایا — تمہیں ذرا بھی شبہ نہ ہو گا۔ پس اگر تم سے ہو سکے کہ سورج نکلنے اور ڈوبنے سے پہلے والی نمازیں (یعنی فجر اور عصر) قضا نہ ہوں تو ضرور ایسا کرو۔" پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیتِ کریمہ تلاوت فرمائی: «فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا» "پس اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرو سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے۔"
