العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالأَبْوَاءِ ـ أَوْ بِوَدَّانَ ـ وَسُئِلَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ يُبَيَّتُونَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيِّهِمْ قَالَ " هُمْ مِنْهُمْ ". وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ " لاَ حِمَى إِلاَّ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat al-Sa'b bin Jaththama (may Allah be well pleased with him) who states: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) passed by me at al-Abwa' — or Waddan. He was asked about attacking the dwellings of the polytheists at night, when their women and children are also affected. He declared: "They are from them (i.e., they fall under the same ruling)." And I heard him declaring: "There is no Hima (protected pasture) except for Allah and His Messenger (blessings and peace of Allah be upon him)."
الترجمة الأردية
حضرت صعب بن جثّامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مقامِ ابواء — یا ودّان — میں میرے پاس سے گزرے۔ آپ سے مشرکین کی بستیوں پر رات کو حملے کے بارے میں دریافت کیا گیا جس میں ان کی عورتیں اور بچے بھی (نقصان میں) آ جاتے ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: "وہ (بچے) انہی میں سے ہیں۔" اور میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے سنا: "حمیٰ (چراگاہ محفوظ کرنا) صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہے۔"
