العربية (الأصل)
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْنَاهُ مِنِ الزُّهْرِيِّ عَودًا وَبَدْءًا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ قَالَ مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ ﷺ وَأَنَا بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ فَأَهْدَيْتُ إِلَيْهِ لَحْمَ حِمَارٍ وَحْشٍ فَرَدَّهُ عَلَيَّ فَلَمَّا رَأَى الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِي قَالَ «إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ وَلَكِنَّا حُرُمٌ» وَسُئِلَ النَّبِيُّ ﷺ عَنِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يُبَيَّتُونَ فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيِّهِمْ قَالَ «هُمْ مِنْهُمْ» قَالَ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ «لَا حِمَى إِلَّا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ»
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with him) narrated: al-Sa'b ibn Jaththamah informed me, saying: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) passed by me while I was at al-Abwa' or Waddan, and I presented to him the meat of a wild donkey, but he returned it to me. When he saw the displeasure on my face, he stated: 'It is not that we reject your gift, but we are in the state of ihram.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was also asked about the dwellings of the polytheists that are raided at night, and their women and children are struck. He stated: 'They are from them.' And I heard him say: 'There is no sanctuary except for Allah and His Messenger.'
الترجمة الأردية
حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ صعب بن جثامہ نے مجھے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں ابواء یا ودّان میں تھا۔ میں نے آپ کو گورخر کا گوشت ہدیہ کیا تو آپ نے واپس کر دیا۔ جب آپ نے میرے چہرے پر ناگواری دیکھی تو ارشاد فرمایا: ہم تمہارا ہدیہ واپس نہیں کر رہے لیکن ہم احرام کی حالت میں ہیں۔ اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مشرکین کی بستیوں کے بارے میں پوچھا گیا جن پر رات کو حملہ کیا جائے اور ان کی عورتیں اور بچے نقصان میں آئیں، تو ارشاد فرمایا: وہ انہی میں سے ہیں۔ اور میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا: حمیٰ (محفوظ چراگاہ) صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہے۔
