عربی (اصل)
حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ حَسَدَ إِلاَّ فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالاً فَسُلِّطَ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَآخَرُ آتَاهُ اللَّهُ حِكْمَةً فَهْوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا ".
انگریزی ترجمہ
Shihab bin Abbad narrated to us, he said Ibrahim bin Humayd narrated to us, from Isma'il, from Qays, from Hadrat Abdullah (bin Mas'ud) (may Allah be well pleased with him) who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: "There is no envy (i.e., permissible desire to emulate) except regarding two persons: a man to whom Allah the Exalted granted wealth and enabled him to spend it in the path of truth, and another to whom Allah the Exalted granted wisdom (knowledge) and he judges by it and teaches it to others."
اردو ترجمہ
ہم سے شہاب بن عباد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن حمید نے بیان کیا، ان سے اسماعیل نے، ان سے قیس نے اور ان سے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "رشک (جائز حسد) صرف دو شخصوں پر ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا فرمایا اور اسے حق کے راستے میں خرچ کرنے کی توفیق دی، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے حکمت (علم) عطا فرمایا اور وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور اسے دوسروں کو سکھاتا ہے۔"
