عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ حَسَدَ إِلاَّ فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالاً فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ حِكْمَةً فَهْوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him) narrated: I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stating, 'There is no envy except in two cases: a person whom Allah has given wealth and enabled him to spend it in the cause of truth, and a person whom Allah has given wisdom and he makes judgments accordingly and teaches it to others.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے اسماعیل بن ابی خالد سے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا کہ حسد (رشک) صرف دو ہی آدمیوں کے ساتھ جائز ہو سکتا ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا اور اسے حق کے کاموں میں خرچ کرنے کی توفیق دی، دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے حکمت (علم قرآن و حدیث اور معاملہ فہمی) دی اور وہ اپنی حکمت کے مطابق حق فیصلے کرتا ہے اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیتا ہے۔
