عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، قَالَ أَتَيْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ، فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَفِيقًا، فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَهَيْنَا أَهْلَنَا أَوْ قَدِ اشْتَقْنَا سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ قَالَ " ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ، فَأَقِيمُوا فِيهِمْ، وَعَلِّمُوهُمْ، وَمُرُوهُمْ ـ وَذَكَرَ أَشْيَاءَ أَحْفَظُهَا أَوْ لاَ أَحْفَظُهَا ـ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ، وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Malik bin Huwairith (may Allah be well pleased with him) narrated: We came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) — we were all young men of similar ages. We stayed with him for twenty nights. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was very kind and compassionate. When he perceived that we longed for our families and missed them, he asked us about those we had left behind. We informed him. He declared: 'Return to your families, stay among them, teach them (the religion), and command them (to do good)' — and he mentioned things, some of which I remember and some I do not — 'and pray as you have seen me praying. When the time for prayer comes, let one of you call the Adhan, and let the eldest among you lead the prayer.'
اردو ترجمہ
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم سب نوجوان اور ہم عمر تھے۔ ہم آپ کی خدمت میں بیس رات ٹھہرے رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بہت شفیق و مہربان تھے۔ جب آپ نے محسوس کیا کہ ہم اپنے گھر والوں سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں اور مشتاق ہیں تو آپ نے ہم سے پوچھا کہ اپنے پیچھے کن لوگوں کو چھوڑ کر آئے ہو۔ ہم نے آپ کو بتایا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے گھروں کو واپس جاؤ، ان میں رہو، انہیں (دین) سکھاؤ اور (نیکیوں کا) حکم دو — اور بہت سی باتیں فرمائیں جن میں بعض مجھے یاد ہیں اور بعض نہیں — اور نماز اسی طرح پڑھو جیسا تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے ایک اذان دے اور تم میں سے جو عمر میں سب سے بڑا ہو وہ امامت کرائے۔
