عربی (اصل)
391 صحيح حديث مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِي فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَحِيمًا رَفِيقًا، فَلَمَّا رَأَى شَوْقَنَا إِلَى أَهَالِينَا، قَالَ: ارْجِعُوا فَكُونُوا فِيهِمْ، وَعَلِّمُوهُمْ، وَصَلُّوا؛ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لكُمْ أَحَدُكُمْ، وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ
انگریزی ترجمہ
Narrated Malik ibn al-Huwayirth: I came to the Prophet (peace be upon him) with a group of my people. We stayed with him for twenty nights. He was merciful and gentle. When he saw our longing for our families, he said: "Go back to them, stay among them, teach them, and pray. When the time for prayer comes, let one of you give the call to prayer, and let the eldest of you lead the prayer."
اردو ترجمہ
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں اپنی قوم (بنی لیث) کے چند آدمیوں کے ساتھ حاضر ہوا اور میں نے آپ کی خدمتِ اقدس میں بیس راتوں تک قیام کیا، آپصلی اللہ علیہ وسلمبڑے رحم دل اور ملنسار تھے، جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمارے اپنے گھر پہنچنے کا شوق محسوس کر لیا تو فرمایا:”اب تم جا سکتے ہو، وہاں جا کر اپنی قوم کو دین سکھاؤ اور (سفر میں) نماز پڑھتے رہنا، جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے ایک شخص اذان دے اور جو تم میں سب سے بڑا ہو وہ امامت کرائے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 391]
