Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ زَيْنَبَ ابْنَةَ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَتْهُ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ ـ رضى الله عنهن أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا فَزِعًا يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ ". وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا. قَالَتْ زَيْنَبُ ابْنَةُ جَحْشٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ " نَعَمْ، إِذَا كَثُرَ الْخُبْثُ ".
English Translation
It is narrated by Hadrat Umm al-Mu'minin Hadrat Zainab bint Jahsh (may Allah be well pleased with her) that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to her in a state of alarm and declared, 'La ilaha illallah! Woe to the Arabs from an evil that has drawn near! Today an opening has been made in the barrier of Gog and Magog like this,' and he made a circle with his thumb and index finger. Umm al-Mu'minin Hadrat Zainab bint Jahsh (may Allah be well pleased with her) submitted, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! Shall we be destroyed even though there are righteous people among us?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Yes, when wickedness and immorality increase abundantly.'
Urdu Translation
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عروہ بن حضرت زبیر نے بیان کیا کہ ان سے زینب بنت ابی سلمہ نے بیان کیا، ان سے حضرت اُمّ المؤمنین ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے یہاں تشریف لائے اور کچھ گھبرائے ہوئے تھے۔ ارشاد فرمایا "لا الٰہ الا اللہ! اہلِ عرب پر اس شر کی وجہ سے بربادی آنے والی ہے جو قریب آ رہا ہے۔ آج یاجوج ماجوج کی دیوار سے اتنا سوراخ ہو گیا ہے" اور آپ نے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے حلقہ بنا کر دکھایا۔ حضرت اُمّ المؤمنین زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے جبکہ ہم میں نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا "ہاں، جب فسق و فجور کی کثرت ہو جائے گی (تو ضرور ایسا ہو گا)۔"
