العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْخَنْدَقِ فَإِذَا الْمُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ، فَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ عَبِيدٌ يَعْمَلُونَ ذَلِكَ لَهُمْ، فَلَمَّا رَأَى مَا بِهِمْ مِنَ النَّصَبِ وَالْجُوعِ قَالَ اللَّهُمَّ إِنَّ الْعَيْشَ عَيْشُ الآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ. فَقَالُوا مُجِيبِينَ لَهُ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدًا عَلَى الْجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدًا
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) who states: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) went out to the Trench and found the Muhajirun and the Ansar digging on a cold morning, having no servants to do that work for them. When he saw the fatigue and hunger that afflicted them, he said: "O Allah! The true life is the life of the Hereafter; so forgive the Ansar and the Muhajirun." In response, they said: We are the ones who have pledged allegiance to Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) for striving in the path of Allah as long as we live.
الترجمة الأردية
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم (غزوۂ) خندق کی طرف تشریف لے گئے تو دیکھا کہ مہاجرین اور انصار ٹھنڈی صبح میں خندق کھود رہے ہیں اور ان کے پاس کوئی غلام نہیں تھا جو ان کی جگہ یہ کام کرتے۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی تھکاوٹ اور بھوک دیکھی تو فرمایا: "اے اللہ! اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے، پس انصار اور مہاجرین کو بخش دے۔" صحابہ نے جواباً کہا: ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) سے جہاد پر بیعت کی ہے جب تک ہم زندہ رہیں۔
