العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبِهَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، قَالَ جَلَسْتُ إِلَى كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْفِدْيَةِ، فَقَالَ نَزَلَتْ فِيَّ خَاصَّةً، وَهْىَ لَكُمْ عَامَّةً، حُمِلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَى وَجْهِي فَقَالَ " مَا كُنْتُ أُرَى الْوَجَعَ بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى أَوْ مَا كُنْتُ أُرَى الْجَهْدَ بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى، تَجِدُ شَاةً ". فَقُلْتُ لاَ. فَقَالَ " فَصُمْ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ، لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفَ صَاعٍ ".
الترجمة الإنجليزية
Hadrat Abdullah bin Ma'qil narrates: 'I was sitting with Hadrat Ka'b bin Ujrah (may Allah be well pleased with him). I asked him about the Fidyah (ransom). He replied: "This verse was revealed specifically concerning me, but its ruling is general for all of you. I was brought to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) while lice were falling upon my face. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'I did not think your affliction had reached such an extent as I see,' or he stated: 'I did not think that hardship would bring you to such a state as I see. Can you afford a sheep (as ransom)?' I submitted: 'No.' He stated: 'Then fast for three days, or feed six poor persons, giving each of them half a Sa'."'
الترجمة الأردية
حضرت عبداللہ بن معقل سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے ان سے فدیے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ (قرآن شریف کی) آیت خاص میرے بارے میں نازل ہوئی تھی لیکن اس کا حکم تم سب کے لیے عام ہے۔ ہوا یوں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں لایا گیا تو جوئیں میرے چہرے پر گر رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (یہ حال دیکھ کر) ارشاد فرمایا: میرا گمان نہ تھا کہ تمہاری تکلیف اس حد تک پہنچ چکی ہے جو میں دیکھ رہا ہوں، یا (آپ نے یوں) فرمایا: مجھے خیال نہ تھا کہ مشقت تمہیں اس درجے تک پہنچا دے گی جو نظر آ رہی ہے۔ کیا تم ایک بکری (بطور فدیہ) دے سکتے ہو؟ میں نے عرض کی: نہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر تین دن کے روزے رکھ لو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ، ہر مسکین کو آدھا صاع۔
