العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلاَّلُ الْهُذَلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ سَمِعْتُ مَرْوَانَ الأَصْفَرَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ عَلِيٌّ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ " بِمَا أَهْلَلْتَ ". قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ " لَوْلاَ أَنَّ مَعِي الْهَدْىَ لأَحْلَلْتُ ". وَزَادَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " بِمَا أَهْلَلْتَ يَا عَلِيُّ ". قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فَأَهْدِ وَامْكُثْ حَرَامًا كَمَا أَنْتَ ".
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) that Hadrat Ali al-Murtada (may Allah ennoble his countenance) came from Yemen to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He (blessings and peace of Allah be upon him) asked, 'What Ihram have you assumed?' He submitted, 'The same as the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) has assumed.' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Had I not brought the sacrificial animal (Hadi) with me, I would have ended my Ihram.' Muhammad bin Bakr narrated additionally from Ibn Juraij that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'O Ali! What Ihram have you assumed?' He submitted, 'The same as the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) has assumed.' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Offer your sacrifice and remain in your state of Ihram as you are.'
الترجمة الأردية
ہم سے حسن بن علی خلال ہذلی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالصمد بن عبدالوارث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سلیم بن حیان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے مروان اصفر سے سنا اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم یمن سے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: جس کا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے باندھا ہو (اسی کا)۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میرے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں (عمرہ کر کے) حلال ہو جاتا۔ اور محمد بن بکر نے ابن جریج سے یہ زیادتی نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: جس کا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے باندھا ہو۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قربانی کرو اور اسی حالتِ احرام پر جاری رہو جیسے ہو۔
