عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، حَدَّثَنِي زَاذَانُ، قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ حَدِّثْنِي بِمَا، نَهَى عَنْهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الأَشْرِبَةِ بِلُغَتِكَ وَفَسِّرْهُ لِي بِلُغَتِنَا فَإِنَّ لَكُمْ لُغَةً سِوَى لُغَتِنَا . فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْحَنْتَمِ وَهِيَ الْجَرَّةُ وَعَنِ الدُّبَّاءِ وَهِيَ الْقَرْعَةُ وَعَنِ الْمُزَفَّتِ وَهُوَ الْمُقَيَّرُ وَعَنِ النَّقِيرِ وَهْىَ النَّخْلَةُ تُنْسَحُ نَسْحًا وَتُنْقَرُ نَقْرًا وَأَمَرَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الأَسْقِيَةِ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Zadhan reported that I said to Hadrat Ibn 'Umar: Tell me in your own language and then explain it to me in any language because your language is different from our language (about the vessels) in which Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) has forbidden (us) to drink. He said: Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) has forbidden (the preparation) of Nabidh in Hantama and that is a pitcher (besmeared with pitch), in gourd and that is pumpkin, in the varnished jar, in hollow stump and in wooden vessels. This Naqir is the wood of date-palm from which the vessel is fashioned out or hollowed out, but he commanded us to prepare Nabidh in waterskins
اردو ترجمہ
زاذان نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہا : مجھے اپنی زبان میں بتائیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مشروبات کے بارے میں کن چیزوں سے منع فرمایا ہے اور ہماری زبان میں سمجھا دیں کیونکہ آپ کی زبان ہماری زبان سے مختلف ہے ۔ انہوں نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حنتم سے منع فرمایا ، وہ مٹی کا گھڑا ہے ، اور دُبّاء سے منع فرمایا ، وہ کدو کا خول ہے ، اور مُزَفَّت سے منع فرمایا ، وہ تارکول لگا ہوا برتن ہے ، اور نقیر سے منع فرمایا ، وہ کھجور کے تنے کو کھرچ کر اور کھوکھلا کر کے بنایا جاتا ہے ، اور مشکیزوں میں نبیذ بنانے کا حکم دیا ۔
