عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَدْخُلُوا عَلَى هَؤُلاَءِ الْمُعَذَّبِينَ إِلاَّ أَنْ تَكُونُوا بَاكِينَ، فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا بَاكِينَ فَلاَ تَدْخُلُوا عَلَيْهِمْ، لاَ يُصِيبُكُمْ مَا أَصَابَهُمْ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Do not enter the places of those who were punished unless you are weeping. If you cannot weep, then do not enter upon them, lest what befell them should befall you as well.'
اردو ترجمہ
ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عبداللہ بن دینار کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان عذاب یافتہ لوگوں کے مقامات میں داخل نہ ہو مگر یہ کہ روتے ہوئے جاؤ۔ اگر تم رو نہ سکو تو ان کے قریب بھی نہ جاؤ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہی عذاب آ جائے جو ان پر آیا تھا۔
