عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ فَقَالَ نُهِيَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ، حَتَّى يَصْلُحَ، وَعَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ، نَسَاءً بِنَاجِزٍ. وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ، فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ، أَوْ يَأْكُلَ مِنْهُ، وَحَتَّى يُوزَنَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Al-Bakhtari that I asked Hadrat Ibn `Umar about Salam (the fruits of) date-palms. He replied, "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade the sale of dates till their benefit becomes evident and fit for eating and also the sale of silver (for gold) on credit." I asked Hadrat Ibn `Abbas about Salam for dates and he replied, "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade the sale of dates till they were fit for eating and could be estimated
اردو ترجمہ
ہم سے حضرت ابوالولید نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، عمرو سے، ابوالبختری سے، فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کھجوروں میں سلم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ کھجوروں کی بیع سے منع کیا گیا ہے جب تک پختہ نہ ہو جائیں اور چاندی کو سونے کے بدلے ادھار بیچنے سے منع کیا گیا ہے۔ اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی کھجوروں میں سلم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا جب تک کھانے کے قابل نہ ہو جائیں اور جب تک وزن یا ناپ نہ ہو جائے۔
