عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ فَقَالَ نُهِيَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ، حَتَّى يَصْلُحَ، وَعَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ، نَسَاءً بِنَاجِزٍ. وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ، فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ، أَوْ يَأْكُلَ مِنْهُ، وَحَتَّى يُوزَنَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Abu al-Bakhtari who states: I asked Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) about advance payment (Salam) for date palms. He said: The sale of date palm (fruit) is forbidden until they become ripe, and the sale of silver for gold on credit is also forbidden. I also asked Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) about advance payment (Salam) for date palms. He said: The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade the sale of date palm (fruit) until it is fit for eating and can be weighed (i.e., estimated).
اردو ترجمہ
حضرت ابوالبختری سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کھجور کے درخت میں بیع سلم کے بارے میں پوچھا۔ فرمایا: کھجور کے درخت (کے پھل) بیچنے سے اس وقت تک منع فرمایا گیا ہے جب تک وہ پختہ نہ ہو جائیں، اور چاندی کو سونے کے بدلے ادھار بیچنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے۔ اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی کھجور کے درخت میں بیع سلم کے بارے میں پوچھا۔ فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے درخت پر کھجور بیچنے سے اس وقت تک منع فرمایا جب تک وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائے اور وزن (یعنی اندازہ) نہ کیا جا سکے۔
