عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ كُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَيْنٌ، فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ قَالَ لاَ أُعْطِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم. فَقُلْتُ لاَ أَكْفُرُ حَتَّى يُمِيتَكَ اللَّهُ، ثُمَّ تُبْعَثَ. قَالَ دَعْنِي حَتَّى أَمُوتَ وَأُبْعَثَ، فَسَأُوتَى مَالاً وَوَلَدًا فَأَقْضِيَكَ فَنَزَلَتْ {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالاً وَوَلَدًا * أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا }
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Khabbab bin al-Aratt (may Allah be well pleased with him) who states: I was a blacksmith in the pre-Islamic period, and al-As bin Wa'il owed me a debt. I went to him to collect it, and he said: I will not pay you until you disbelieve in Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him). I said: By Allah, that will never happen, not even when you die and are raised again. He said: Will I be raised after death? I said: Yes. He said: Then I will have wealth and children there, and I will pay your debt there. Then Allah the Exalted revealed this verse: Have you seen the one who disbelieved in Our signs and said: I will surely be given wealth and children? (19:77)
اردو ترجمہ
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں زمانۂ جاہلیت میں لوہار تھا، اور عاص بن وائل پر میرا قرض تھا۔ میں اس کے پاس تقاضا کرنے گیا تو اس نے کہا: جب تک تو محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار نہ کرے میں تجھے قرض نہیں دوں گا۔ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کی قسم! یہ تو اس وقت بھی نہ ہو گا جب تو مرے اور دوبارہ اٹھایا جائے۔ اس نے کہا: کیا میں مرنے کے بعد اٹھایا جاؤں گا؟ میں نے کہا: ہاں! اس نے کہا: تو وہاں بھی میرے پاس مال اور اولاد ہو گی، میں تمہارا قرض وہیں ادا کر دوں گا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہا: مجھے ضرور مال اور اولاد ملے گی۔
