عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّرُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الأَرْضِ ثَلاَثَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) narrates that whenever the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) returned from a military expedition, Hajj, or Umrah, he would say Allahu Akbar three times at every elevated ground, and then recite: 'La ilaha illallahu wahdahu la sharika lah, lahul-mulku wa lahul-hamdu wa huwa ala kulli shay'in qadir. Ayibuna ta'ibuna abiduna sajiduna li rabbina hamidun. Sadaqallahu wa'dah, wa nasara abdah, wa hazamal-ahzaba wahdah' (There is no god but Allah alone, He has no partner. To Him belongs the dominion and all praise, and He has power over all things. We return repenting, worshipping, prostrating before our Lord, and praising Him. Allah has fulfilled His promise, aided His servant, and defeated all the confederates alone).'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کسی غزوے یا حج و عمرے سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلند جگہ پر تین مرتبہ اللہ اکبر ارشاد فرماتے، پھر یہ دعا پڑھتے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، آيبون تائبون عابدون ساجدون لربنا حامدون، صدق الله وعده ونصر عبده وهزم الأحزاب وحده» "اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی سلطنت ہے، اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، اپنے رب کے حضور سجدہ کرنے والے اور اس کی حمد کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تنہا تمام لشکروں کو شکست دے دی۔"
