عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَمَيْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَيْتُ. فَقَالَ " لاَ حَرَجَ ". قَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ. قَالَ " لاَ حَرَجَ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was asked by a man who submitted, 'I have done the Rami in the evening.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'There is no harm in it.' Another man submitted, 'I had my head shaved before the slaughtering.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'There is no harm in it.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالاعلیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ایک آدمی نے مسئلہ عرض کیا کہ شام ہونے کے بعد میں نے رمی کی ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔ سائل نے عرض کیا کہ قربانی کرنے سے پہلے میں نے سر منڈا لیا، نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔
