عربی (اصل)
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قُلْتُ أَخْبِرْنِي بِشَىْءٍ، عَقَلْتَهُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًى. قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالأَبْطَحِ. ثُمَّ قَالَ افْعَلْ كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdul-Aziz bin Rufay' narrated: I asked Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him), 'Tell me something you remember from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) — where did he offer the Zuhr and Asr prayers on the Day of Tarwiya (8th Dhul-Hijjah)?' He replied, 'At Mina.' I asked, 'Where did he offer the Asr prayer on the Day of Departure?' He replied, 'At al-Abtah (al-Muhassab).' Then he stated, 'Do as your leaders do.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسحاق ازرق نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے عبدالعزیز بن رفیع کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز آٹھویں ذی الحجہ (یومِ ترویہ) میں کہاں ادا فرمائی تھی؟ اگر آپ کو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یاد ہے تو مجھے بتائیے۔ انہوں نے فرمایا کہ منیٰ میں۔ میں نے عرض کیا کہ بارہویں تاریخ (یومِ نفر) کو عصر کہاں ادا فرمائی تھی؟ فرمایا کہ محصّب میں۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ جس طرح تمہارے حکام کرتے ہیں اسی طرح تم بھی کرو۔
