عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِّي أَشْتَكِي. فَقَالَ " طُوفِي مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ ". فَطُفْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي إِلَى جَنْبِ الْبَيْتِ، وَهْوَ يَقْرَأُ بِالطُّورِ وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Umm Salama (may Allah be well pleased with her), the Umm al-Mu'minin, narrated: I submitted to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) that I was unwell. He declared, 'Perform Tawaf while riding, behind the people.' So I performed Tawaf, and at that time the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was offering prayer beside the Ka'bah, reciting Surat al-Tur: 'By the Mount, and a Book inscribed.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن عبدالرحمٰن بن نوفل نے، ان سے حضرت عروہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے، ان سے زینب بنت حضرت اُمّ المؤمنین ام سلمہ نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی کہ میں بیمار ہو گئی ہوں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پھر لوگوں کے پیچھے سے سوار ہو کر طواف کر لو۔ چنانچہ میں نے جب طواف کیا تو اس وقت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کے پہلو میں (نماز کے اندر) سورۃ الطور «والطور وكتاب مسطور» کی قرآت فرما رہے تھے۔
