عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrated that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was asked about the offspring of the polytheists. He stated, 'Allah knows best what deeds they would have performed.'
اردو ترجمہ
ہم سے ابوالیمان حکم بن نافع نے بیان کیا، کہا ہمیں شعیب نے زہری سے خبر دی، کہا مجھے عطاء بن یزید لیثی نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، آپ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مشرکین کی اولاد کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے۔
