Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ سُمَىٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلاَّ أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لاَسْتَهَمُوا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا ".
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'If people knew what reward lies in calling the Adhan and being in the first row, and they could find no other way except to draw lots for it, they would certainly draw lots. And if they knew what reward lies in coming early (to the prayer), they would race to it. And if they knew what reward lies in the 'Isha and Fajr prayers, they would come to them even if they had to crawl.'
Urdu Translation
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا مجھ سے مالک نے بیان کیا، سُمَی سے جو حضرت ابوبکر کے آزاد کردہ غلام ہیں، ابو صالح سے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان دینے اور پہلی صف میں (کتنا اجر ہے) پھر اس میں قرعہ اندازی کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو وہ ضرور قرعہ ڈالیں، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ جلدی آنے میں کتنا ثواب ہے تو وہ اس کے لیے سبقت کریں، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نمازوں میں کتنا ثواب ہے تو وہ ان کے لیے ضرور آئیں چاہے گھسٹ کر ہی آنا پڑے۔
