Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّهَا ـ رضى الله عنهما ـ قَالَتْ بَيْنَمَا أَنَا مَعَ، رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَقَالَ " مَا لَكِ أَنُفِسْتِ ". قُلْتُ نَعَمْ. فَدَخَلْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ، وَكَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَكَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Zainab, daughter of Umm al-Mu'minin Hadrat Umm Salama (may Allah be well pleased with them both), from her mother who said, "While I was lying with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) under a woolen sheet, I got my menses. So I slipped away and put on the clothes I used to wear during menstruation. He (blessings and peace of Allah be upon him) asked, 'What is the matter? Have you got your menses?' I submitted, 'Yes.' Then I went back under the sheet with him." She also said that she and the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to take a bath from the same vessel, and he used to kiss her while he was fasting.
Urdu Translation
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے ہشام بن ابی عبداللہ نے، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے، ان سے حضرت ابوسلمہ نے، ان سے حضرت اُمّ المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بیٹی زینب نے اور ان سے ان کی والدہ (حضرت اُمّ المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا) نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں (لیٹی ہوئی) تھی کہ مجھے حیض آ گیا۔ اس لیے میں چپکے سے نکل آئی اور اپنا حیض کا کپڑا پہن لیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا بات ہوئی؟ کیا حیض آ گیا ہے؟ میں نے عرض کیا: ہاں۔ پھر میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اسی چادر میں چلی گئی۔ اور حضرت اُمّ المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل جنابت کیا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم روزے سے ہونے کے باوجود ان کا بوسہ لیتے تھے۔
