Arabic (Original)
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ حِضْتُ وَأَنَا مَعَ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم فِي الْخَمِيلَةِ، فَانْسَلَلْتُ فَخَرَجْتُ مِنْهَا، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَلَبِسْتُهَا، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنُفِسْتِ ". قُلْتُ نَعَمْ، فَدَعَانِي فَأَدْخَلَنِي مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ. قَالَتْ وَحَدَّثَتْنِي أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ، وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ.
English Translation
It is narrated from Hadrat Zainab bint Abi Salama that Umm al-Mu'minin Hadrat Umm Salama (may Allah be well pleased with her) stated: I was lying with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) under a woollen sheet when I got my menses. I slipped away quietly and put on the clothes for menses. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Have you got your menses?' I submitted, 'Yes.' Then he called me and I lay down with him under the sheet. Hadrat Zainab said that Umm al-Mu'minin Hadrat Umm Salama (may Allah be well pleased with her) also told her that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would kiss her while he was fasting, and that she and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to take a bath of ritual purification from a single vessel.
Urdu Translation
ہم سے سعد بن حفص نے بیان کیا، کہا ہم سے شیبان نحوی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابوسلمہ سے، انہوں نے زینب بنت ابی سلمہ سے، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض آ گیا۔ میں چپکے سے نکلی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تمہیں حیض آ گیا؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلایا اور اپنے ساتھ چادر میں لٹا لیا۔ زینب فرماتی ہیں کہ حضرت اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھ سے یہ بھی بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں بھی ان کا بوسہ لیتے تھے اور میں اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے جنابت کا غسل فرماتے تھے۔
