Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ ". قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ. قَالَ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ ". قَالُوا وَلِلْمُقَصِّرِينَ. قَالَهَا ثَلاَثًا. قَالَ " وَلِلْمُقَصِّرِينَ ".
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'O Allah! Forgive those who get their heads shaved.' The people submitted, 'Also those who get their hair cut short?' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'O Allah! Forgive those who have their heads shaved.' The people submitted, 'Also those who get their hair cut short?' The Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) invoked Allah for those who have their heads shaved and at the third time stated, 'Also (forgive) those who get their hair cut short.'
Urdu Translation
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، ان سے عمارہ بن قعقاع نے بیان کیا، ان سے ابوزرعہ نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما! صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: اور کتروانے والوں کے لیے بھی (یہی دعا فرمائیے)، لیکن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس مرتبہ بھی یہی ارشاد فرمایا: اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی مغفرت فرما! پھر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: اور کتروانے والوں کی بھی! تیسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اور کتروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔
