العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ، زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ هِشَامٍ، قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لأَنْتَ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ كُلِّ شَىْءٍ إِلاَّ مِنْ نَفْسِي. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنْ نَفْسِكَ ". فَقَالَ لَهُ عُمَرُ فَإِنَّهُ الآنَ وَاللَّهِ لأَنْتَ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ نَفْسِي. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الآنَ يَا عُمَرُ ".
الترجمة الإنجليزية
Yahya ibn Sulayman narrated to us, he said: Ibn Wahb narrated to me, he said: Haywah informed me, he said: Abu 'Aqil Zuhrah ibn Ma'bad narrated to me that he heard his grandfather 'Abd Allah ibn Hisham (may Allah be well pleased with him) say: We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he was holding the hand of 'Umar ibn al-Khattab (may Allah be well pleased with him). 'Umar (may Allah be well pleased with him) submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! You are more beloved to me than everything except my own self. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "No, by the One in Whose Hand is my soul! Not until I am more beloved to you than your own self." Then 'Umar (may Allah be well pleased with him) said: Now, by Allah, you are more beloved to me than my own self. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Now (your faith is complete), O 'Umar!"
الترجمة الأردية
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا مجھے حیوہ نے خبر دی، کہا مجھ سے ابو عقیل زہرہ بن معبد نے بیان کیا کہ انہوں نے اپنے نانا حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے فرمایا: ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور آپ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ مجھے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں سوائے میری اپنی جان کے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جب تک میں تمہیں تمہاری جان سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں (ایمان مکمل نہیں)۔" تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: اب اللہ کی قسم! آپ مجھے میری جان سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اب (ایمان مکمل ہوا) اے عمر!"۔
