العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، قَالَ سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ، يُحَدِّثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ، قَالَ إِنَّكُمْ لَتُصَلُّونَ صَلاَةً، لَقَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَا رَأَيْنَاهُ يُصَلِّيهَا، وَلَقَدْ نَهَى عَنْهُمَا، يَعْنِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Mu'awiyah bin Abi Sufyan (may Allah be well pleased with them both) who said: 'You offer a prayer that we never saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) offering during the time we were in his blessed company. Rather, he forbade it' — meaning the two rak'at after 'Asr prayer.
الترجمة الأردية
ہم سے محمد بن ابان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے غندر محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے ابوالتیاح یزید بن حمید سے بیان کیا، انہوں نے کہا میں نے حمران بن ابان سے سنا، وہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ انہوں نے فرمایا: تم لوگ ایک ایسی نماز پڑھتے ہو جس کے بارے میں ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں رہے مگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو وہ نماز پڑھتے ہوئے ہم نے کبھی نہیں دیکھا، بلکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تو اس سے منع فرمایا تھا — یعنی عصر کے بعد دو رکعتیں۔
