العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا مُهَاجِرٌ أَبُو الْحَسَنِ، مَوْلًى لِبَنِي تَيْمِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ، قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ، فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ لِلظُّهْرِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَبْرِدْ ". ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ لَهُ " أَبْرِدْ ". حَتَّى رَأَيْنَا فَىْءَ التُّلُولِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلاَةِ ". وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَتَفَيَّأُ تَتَمَيَّلُ.
الترجمة الإنجليزية
Narrated by Hadrat Abu Dharr al-Ghifari (may Allah be well pleased with him) who said: We were with the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on a journey. The Mu'adhdhin intended to call the Adhan for Zuhr, but the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Let it cool.' Then after a while the Mu'adhdhin again intended to call the Adhan, but he (blessings and peace of Allah be upon him) said, 'Let it cool.' Until we saw the shadows of hillocks. Then the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Indeed, the severity of heat is from the raging of Hell-fire. So when the heat intensifies, delay the (Zuhr) prayer until it cools.' And Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) said: 'tatafayya'u' means 'tatamayyalu' (to incline, to lean).
الترجمة الأردية
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے بنو تیم اللہ کے آزاد کردہ غلام مہاجر ابوالحسن نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے زید بن وہب جہنی سے سنا، وہ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ مؤذن نے ظہر کی اذان دینا چاہی تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "ٹھنڈا ہونے دو۔" پھر کچھ دیر بعد مؤذن نے اذان دینا چاہی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "ٹھنڈا ہونے دو۔" یہاں تک کہ ہم نے ٹیلوں کے سائے ڈھلتے دیکھ لیے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "بے شک گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے، لہذا جب گرمی سخت ہو تو نماز (ظہر) ٹھنڈے وقت میں پڑھو۔" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: «تَتَفَيَّأُ» کے معنے «تَتَمَيَّلُ» (جھکنا، مائل ہونا) ہیں۔
