عربی (اصل)
وَعَن عبدِ اللَّهِ بنِ جعفرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مَنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَهْلِ بَيْتِهِ وَإِنَّهُ قَدِمَ مَنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْهِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ جِيءَ بِأَحَدِ ابْنَيْ فَاطِمَةَ فَأَرْدَفَهُ خَلْفَهُ قَالَ: فَأُدْخِلْنَا المدينةَ ثلاثةَ على دَابَّة. رَوَاهُ مُسلم
انگریزی ترجمہ
‘Abdallah b. Ja'far said:When God’s Messenger arrived after a journey he was met by the children of his household. Once when he arrived after a journey I was the first to meet him and he lifted me in front of him. Then one of Hadrat Fatima’s two sons was brought along and he set him behind him, and we were brought into Medina, three on one beast. Muslim transmitted it.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب سفر سے تشریف لاتے تو اہل بیت کے بچے آپ کے استقبال کو آتے۔ ایک بار آپ سفر سے آئے تو مجھے سب سے پہلے آپ کے پاس لے جایا گیا۔ آپ نے مجھے اپنے آگے سوار فرمایا۔ پھر حضرت فاطمہ کے دونوں بیٹوں میں سے ایک کو لایا گیا تو آپ نے اسے اپنے پیچھے بٹھایا۔ فرماتے ہیں: ہم تین آدمی ایک سواری پر مدینہ داخل ہوئے۔ (مسلم)
