عربی (اصل)
أناحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْأَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْأَبِي ذَرٍّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ:" يَا أَبَا ذَرٍّ،كَيْفَ تَفْعَلُ إِذَا جَاعَ النَّاسُ حَتَّى لا تَسْتَطِيعَ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكَ إِلَى مَسْجِدِكَ، وَمِنْ مَسْجِدِكَ إِلَى فِرَاشِكَ؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" تَعَفَّفْ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا مَاتَ النَّاسُ حَتَّى يَكُونَ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَصْبِرْ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَعْمَلُ إِذَا اقْتَتَلَ النَّاسُ حَتَّى يَغْرَقَ حَجَرُ الزَّيْتِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَأْتِي مَنْ أَنْتَ مِنْهُ"، فَقُلْتُ: إِذَا رَأَيْتَ أَنْ أَتَى عَلَيَّ؟ فَقَالَ:" تَدْخُلْ بَيْتَكَ"، فَقُلْتُ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ أَتَى عَلَيَّ؟ قَالَ:" إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ، فَأَلْقِ طَائِفَةَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِهِ"، فَقُلْتُ: أَفَلا أَحْمِلُ السِّلاحَ؟ فَقَالَ:" إِذًا تُشْرِكُهُ".
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "The closest a servant is to his Lord is when he is prostrating, so increase your supplications therein."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے لیے فرمایا:”اے ابوذر! تو کیسے کرے گا جب لوگ بھوکے ہوں گے۔ یہاں تک کہ تو طاقت نہ رکھے گا کہ اپنے بستر سے اپنی مسجد کی طرف اور اپنی مسجد سے اپنے بستر کی طرف کھڑا ہو سکے؟“میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسولصلی اللہ علیہ وسلمہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پاک دامنی اختیار کرنا۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو کیسے کرے گا، جب لوگ مر جائیں گے، یہاں تک کہ گھر نوکر کے ساتھ ہوگا؟“میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسولصلی اللہ علیہ وسلمہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”صبر کرنا،“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو کیسے عمل کرے گا، جب لوگ باہم لڑائی کریں گے حتیٰ کہ بھیڑئیے کا بل پہچانا جائے گا؟“میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسولصلی اللہ علیہ وسلمہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو آنا جس سے تو ہے۔“میں نے کہا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکا کیا خیال ہے کہ اگر مجھ پر آیا گیا ہو تو؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اپنے گھر میں داخل ہو جانا۔“میں نے کہا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکا خیال ہے کہ اگر مجھ پر آیا گیا ہو؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر تو ڈرے کہ تلوار کی چمک تجھ پر غالب آجائے گی تو اپنی چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لینا، وہ تیرے گناہ اور اپنے گناہ کے ساتھ لوٹے گا۔“میں نے کہا کہ کیا میں اسلحہ نہ اٹھاؤں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تب تو اس کا شریک بن جائے گا۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 260]
