عربی (اصل)
أناابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِييُوسُفُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّحَفْصَ بْنَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِأَخْبَرَهُ، عَنْعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْرَجُلٍمِنَ الأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرِيبٌ مِنَ الْمَقَامِ فِي مَجْلِسٍ، فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ،إِنِّي نَذَرْتُ لَئِنْ فَتَحَ اللَّهُ لِلنَّبِيِّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ مَكَّةَ لأُصَلِّيَنَّ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ، وَإِنِّي وَجَدْتُ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ هَا هُنَا حَقِيرًا فِي قُرَيْشٍ مُقْبِلا مَعِي وَمُدْبِرًا، فَقَالَ:" هَا هُنَا فَصَلِّ"، فَعَادَ الرَّجُلُ لِقَوْلِهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَا هُنَا فَصَلِّ"، ثُمَّ قَالَ الرَّابِعَةَ مَقَالَتَهُ هَذِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَاذْهَبْ فَصَلِّ فِيهِ، فَوَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ لَوْ صَلَّيْتَ هَا هُنَا لَقَضَى ذَلِكَ عَنْكَ صَلَوَاتِكَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ"، وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: ذَلِكَ الرَّجُلُ الشَّرِيدُ بْنُ سُوَيْدٍ مِنَ الصِّدْقِ، وَهُوَ مِنْ ثَقِيفٍ.
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Modesty is a branch of faith."
اردو ترجمہ
عمر بن عبدالرحمن بن عوف، نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے ایک انصاری آدمی سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک انصار میں سے ایک آدمی فتح مکہ والے دن نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا: پھر کہا: اے اللہ کے نبیصلی اللہ علیہ وسلم! بے شک میں نے نذر مانی ہے، البتہ اگر اللہ نے نبیصلی اللہ علیہ وسلماور مومنوں کے لیے مکہ کو فتح کر دیا تو میں ضرور بیت المقدس میں نماز پڑھاؤں گا اور بے شک میں نے اہل شام کا ایک آدمی یہاں قریش میں اپنے اوپر جاتے اور پلٹتے ہوئے اپنے ساتھ حقیر پایا ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہاں نماز پڑھ لے۔“اس آدمی نے اپنی بات تین بار دہرائی۔ ہر مرتبہ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلماسے فرماتے:”یہاں نماز پڑھ لے،“پھر اس نے چوتھی بار اپنی یہی بات کی تو نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تو جا اور اس میں نماز پڑھ، قسم اس ذات کی جس نے محمدصلی اللہ علیہ وسلمکو حق کے ساتھ بھیجا ہے، اگر تو یہاں نماز پڑھ لے تو یقیناً یہ تیری بیت المقدس والی نماز ادا ہو جائے۔“ابن جریج رحمہ اللہ نے کہا کہ وہ آدمی شرید بن سوید بن صدف قبیلہ بنو ثقیف سے تھا۔[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 185]
