انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Talhah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) ordered that the bodies of twenty-four leaders of Quraysh be thrown into one of the dirty abandoned wells of Badr. It was the Prophet's custom to stay three nights at the place where he gained victory. On the third day at Badr, he ordered his she-camel to be saddled, then he walked and his Companions followed him, thinking he was going for some purpose, until he stood at the edge of the well and began calling them by their names and their fathers' names: "O so-and-so son of so-and-so! O so-and-so son of so-and-so! Would it not have been better for you to obey Allah and His Messenger? Indeed, we have found what our Lord promised us to be true. Have you too found what your Lord promised you to be true?" Umar said: "O Messenger of Allah! You are speaking to bodies that have no souls?" The Messenger of Allah said: "By Him in Whose Hand is Muhammad's soul! You do not hear what I say any better than they do."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے بدر کے دن قریش کے چوبیس سرداروں کی لاشوں کو بدر کے کنوؤں میں سے ایک گندے اور ناپاک کنویں میں پھینکنے کا حکم دیا اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمجب کسی قوم پر غلبہ پاتے تو تین راتیں اسی مقام پر ٹھہرے رہتے تھے پس جب بدر میں (رہتے ہوئے) تیسرا دن تھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکی اونٹنی پر زین کسی گئی پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمچلے اور آپ کے پیچھے صحابہ رضی اللہ عنہم بھی چلے وہ سمجھے کہ شاید آپصلی اللہ علیہ وسلمکسی کام سے جا رہے ہیں، یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلماس کنویں کی منڈیر پر کھڑے ہوئے اور انھیں (کفار قریش کو) ان کے اپنے نام اور ان کے باپوں سے کے نام سے پکارنے لگے کہ اے فلاں کے بیٹے فلاں، اے فلاں! کے بیٹے فلاں! کیا اب تمہیں یہ اچھا معلوم ہوتا ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کر لیتے، پس بیشک ہم سے ہمارے رب نے جو وعدہ کیا تھا، ہم نے پا لیا، کیا تم سے بھی تمہارے رب نے جو وعدہ کیا تھا تم نے اسے سچا پایا؟ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ!صلی اللہ علیہ وسلمآپ ان جسموں سے باتیں کرتے ہیں جن میں روح (موجود) نہیں ہے؟ تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلمکی جان ہے! میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اس کو تم ان (کافروں) سے زیادہ نہیں سن رہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1603]
