عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ، قَالَ قَالَ لِي الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ مَا سَأَلَ أَحَدٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الدَّجَّالِ مَا سَأَلْتُهُ وَإِنَّهُ قَالَ لِي " مَا يَضُرُّكَ مِنْهُ ". قُلْتُ لأَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّ مَعَهُ جَبَلَ خُبْزٍ وَنَهَرَ مَاءٍ. قَالَ " هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Mughira bin Shu'ba (may Allah be well pleased with him) narrates: 'No one asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about the Dajjal as much as I did. He said to me: What harm can he do to you? I said: Because people say he will have a mountain of bread and a river of water with him. He declared: He is far more insignificant in the sight of Allah than that.'
اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: دجال کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے جتنا میں نے پوچھا اتنا کسی نے نہیں پوچھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اس سے تمہیں کیا نقصان پہنچے گا؟ میں نے عرض کیا: لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہوگی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر ہے۔
