عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ لَمَّا خَلَعَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَزِيدَ بْنَ مُعَاوِيَةَ جَمَعَ ابْنُ عُمَرَ حَشَمَهُ وَوَلَدَهُ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " يُنْصَبُ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". وَإِنَّا قَدْ بَايَعْنَا هَذَا الرَّجُلَ عَلَى بَيْعِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَإِنِّي لاَ أَعْلَمُ غَدْرًا أَعْظَمَ مِنْ أَنْ يُبَايَعَ رَجُلٌ عَلَى بَيْعِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، ثُمَّ يُنْصَبُ لَهُ الْقِتَالُ، وَإِنِّي لاَ أَعْلَمُ أَحَدًا مِنْكُمْ خَلَعَهُ، وَلاَ بَايَعَ فِي هَذَا الأَمْرِ، إِلاَّ كَانَتِ الْفَيْصَلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ.
انگریزی ترجمہ
Nafi' (may the mercy of Allah be upon him) narrates: When the people of Madinah deposed Yazid bin Mu'awiya, Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) gathered his servants and children and said: 'I heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declare: A flag will be set up for every treacherous person on the Day of Resurrection. And we have pledged allegiance to this person (Yazid) in accordance with the covenant of Allah and His Messenger. I know of no treachery greater than pledging allegiance to someone in the name of Allah and His Messenger and then making war against him. And know that if any of you breaks this pledge and pledges to another in this matter, there will be a severance between me and him.'
اردو ترجمہ
نافع رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے کہ جب اہلِ مدینہ نے یزید بن حضرت معاویہ کی بیعت توڑ دی تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اپنے خادموں اور بچوں کو جمع کیا اور فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: قیامت کے دن ہر بدعہد کے لیے ایک جھنڈا کھڑا کیا جائے گا۔ اور ہم نے اس شخص (یزید) کی بیعت اللہ اور اس کے رسول کے (حکم کے) نام پر کی ہے، اور میرے علم میں اس سے بڑی بد عہدی کوئی نہیں کہ کسی شخص سے اللہ اور اس کے رسول کے نام پر بیعت کی جائے اور پھر اس سے جنگ کی جائے۔ اور دیکھو! تم میں سے جس نے اس بیعت کو توڑا اور اس معاملے میں کسی اور سے بیعت کی تو میرے اور اس کے درمیان کوئی تعلق نہیں رہے گا۔
