عربی (اصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَالُوا أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهُ لَيْسَ بِذَاكَ، أَلاَ تَسْمَعُونَ إِلَى قَوْلِ لُقْمَانَ {إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ}".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah bin Masud (may Allah be well pleased with him) narrates that when this verse was revealed: 'Those who believed and did not mix their faith with wrongdoing' (6:82), it became very distressing for the noble Companions (may Allah be well pleased with them) of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), and they submitted: 'Which of us has not mixed his faith with wrongdoing?' The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: 'It does not mean what you think. Have you not heard the words of Hadrat Luqman (upon him be peace): Indeed, associating partners with Allah is a tremendous wrongdoing (31:13)?'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی «الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ» (جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا) تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم پر یہ بات بہت گراں گزری اور انہوں نے عرض کیا کہ ہم میں سے کون ہے جس نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس آیت میں وہ ظلم مراد نہیں جو تم سمجھ رہے ہو، کیا تم نے حضرت لقمان علیہ السلام کا یہ قول نہیں سنا «إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ» (بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے)۔
