عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ { الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالُوا أَيُّنَا لاَ يَظْلِمُ نَفْسَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَيْسَ هُوَ كَمَا تَظُنُّونَ إِنَّمَا هُوَ كَمَا قَالَ لُقْمَانُ لاِبْنِهِ { يَا بُنَىَّ لاَ تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ{}
انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Idris, Abu Hadrat Mu'awiyah, and Waki' narrated from al-A'mash, from Ibrahim, from Alqamah, from Hadrat Abdullah (ibn Mas'ud, may Allah be well pleased with him), who said: When the verse was revealed: 'It is those who believe and do not mix their faith with wrongdoing' — it weighed heavily upon the Companions of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and they submitted: Which of us does not wrong himself? The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: It does not mean what you suppose. The wrongdoing here is as Luqman said to his son: 'O my son, do not associate partners with Allah; indeed, association with Allah is a tremendous wrongdoing.'
اردو ترجمہ
عبد اللہ بن ادریس، ابو حضرت معاویہ اور وکیع نے اعمش سے حدیث سنائی، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے علقمہ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ جب یہ آیت اتری: 'جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کے ساتھ ظلم کی آمیزش نہیں کی۔' تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ پر یہ آیت گراں گزری اور انہوں نے عرض کیا: ہم میں سے کون ہے جو اپنے نفس پر ظلم نہ کرتا ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس آیت کا مطلب وہ نہیں جو تم سمجھتے ہو۔ ظلم وہ ہے جس طرح لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا تھا: 'اے بیٹے! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا، شرک یقیناً بہت بڑا ظلم ہے۔'
