عربی (اصل)
حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلاَقَةَ، قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ ـ أَوْ تَنْتَفِخَ ـ قَدَمَاهُ فَيُقَالُ لَهُ، فَيَقُولُ " أَفَلاَ أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Al-Mughira bin Shu'ba (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to pray until his blessed feet became swollen — or inflated. He would be asked (why he exerted himself so much) and he would state, "Should I not be a grateful slave?""
اردو ترجمہ
ہم سے خلاد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا، کہا ہم سے زیاد بن علاقہ نے بیان کیا، کہا میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا فرماتے تھے: نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اتنی نماز پڑھتے تھے کہ آپ کے پاؤں مبارک سوج جاتے تھے — یا پھول جاتے تھے — آپ سے عرض کیا جاتا (آپ اتنی عبادت کیوں کرتے ہیں) تو ارشاد فرماتے: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
