عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ رَأَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ " مَهْيَمْ ". أَوْ " مَهْ ". قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. فَقَالَ " بَارَكَ اللَّهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) noticed traces of yellow (perfume) on Hadrat 'Abdur-Rahman bin 'Awf (may Allah be well pleased with him) and asked, "What is the matter?" or "What is this?" He submitted, "I have married a woman for a Nawat (weight of a date stone) of gold." He stated, "May Allah bless you. Hold a Walima (wedding feast), even if with just a sheep.""
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ثابت نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر زردی کا اثر دیکھا تو ارشاد فرمایا: کیا ماجرا ہے؟ یا فرمایا: کیا بات ہے؟ انہوں نے عرض کیا: میں نے ایک گٹھلی بھر سونے کے مہر پر ایک عورت سے نکاح کیا ہے۔ ارشاد فرمایا: اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے، ولیمہ کرو خواہ ایک بکری ہی سے ہو۔
