عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ هَلَكَ أَبِي وَتَرَكَ سَبْعَ ـ أَوْ تِسْعَ ـ بَنَاتٍ، فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ ". قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ". قُلْتُ ثَيِّبًا. قَالَ " هَلاَّ جَارِيَةً تُلاَعِبُهَا وَتُلاَعِبُكَ، أَوْ تُضَاحِكُهَا وَتُضَاحِكُكَ ". قُلْتُ هَلَكَ أَبِي فَتَرَكَ سَبْعَ ـ أَوْ تِسْعَ ـ بَنَاتٍ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَجِيئَهُنَّ بِمِثْلِهِنَّ، فَتَزَوَّجْتُ امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ. قَالَ " فَبَارَكَ اللَّهُ عَلَيْكَ ". لَمْ يَقُلِ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرٍو " بَارَكَ اللَّهُ عَلَيْكَ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him): My father was martyred and left behind seven or nine daughters. I married a woman, and the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asked, "Did you marry, O Hadrat Jabir?" I submitted, "Yes." He asked, "A virgin or a previously married woman?" I submitted, "A previously married woman." He stated, "Why not a young girl so you could play with her and she with you, or you could make her laugh and she could make you laugh?" I submitted, "My father was martyred and left seven or nine daughters, and I did not like to bring them someone like them (inexperienced), so I married a woman who can take care of them." He stated, "May Allah bless you." Ibn 'Uyayna and Muhammad bin Muslim did not narrate 'May Allah bless you' from 'Amr.
اردو ترجمہ
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے عمرو نے اور ان سے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میرے والد شہید ہو گئے اور سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں۔ میں نے ایک عورت سے نکاح کیا تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت جابر! تم نے نکاح کیا؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ ارشاد فرمایا: کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے عرض کیا: بیوہ سے۔ ارشاد فرمایا: کوئی کنواری لڑکی نہ کی جو تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی، یا تم اسے ہنساتے اور وہ تمہیں ہنساتی؟ میں نے عرض کیا: میرے والد شہید ہو گئے اور سات یا نو بیٹیاں چھوڑیں، مجھے اچھا نہیں لگا کہ ان کے پاس ان جیسی (ناتجربہ کار) کو لے جاؤں، اس لیے ایسی عورت سے نکاح کیا جو ان کی دیکھ بھال کر سکے۔ ارشاد فرمایا: اللہ تم پر برکت نازل فرمائے۔ ابن عیینہ اور محمد بن مسلم نے عمرو سے بَارَكَ اللَّهُ عَلَيْكَ نقل نہیں کیا۔
