عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ، سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ أَنَسٌ خَادِمُكَ. قَالَ " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him): Hadrat Umm Sulaim (may Allah be well pleased with her) submitted, "Hadrat Anas is your servant (please supplicate for him)." He stated, "O Allah, increase his wealth and his children, and bless him in what You have given him.""
اردو ترجمہ
ہم سے ابوزید سعید بن ربیع نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے بیان کیا، کہا میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، فرمایا کہ ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا: انس آپ کا خادم ہے (اس کے لیے دعا فرمائیں)۔ ارشاد فرمایا: اے اللہ! اس کا مال اور اولاد زیادہ فرما اور جو تو نے اسے عطا فرمایا ہے اس میں برکت عطا فرما۔
