عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلاَةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ". " وَاشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ يَا رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا. فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ، فَهُوَ أَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ، وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) from the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who said: 'When the heat becomes intense, delay the (Zuhr) prayer until it cools, for the severity of heat is from the raging of Hell-fire.' (And he said:) 'Hell-fire complained to its Lord, the Almighty and Majestic, saying: O my Lord! One part of me is consuming another. So Allah allowed it to take two breaths: one breath in winter and one in summer. The most severe heat you experience is from its breath, and the most severe cold you experience is also from its breath.'
اردو ترجمہ
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم نے یہ حدیث زہری سے یاد رکھی ہے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب گرمی سخت ہو جائے تو نماز (ظہر) ٹھنڈے وقت میں پڑھو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے۔" (اور ارشاد فرمایا:) "جہنم نے اپنے رب عزوجل سے شکایت کی اور عرض کیا: اے میرے رب! میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا رہا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانسوں کی اجازت دے دی: ایک سانس سردی میں اور ایک گرمی میں۔ لہذا جو سخت ترین گرمی تم محسوس کرتے ہو وہ اسی کی وجہ سے ہے اور جو سخت ترین سردی تم محسوس کرتے ہو وہ بھی اسی (سانس) کی وجہ سے ہے۔"
