عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ". تَابَعَهُ سُفْيَانُ وَيَحْيَى وَأَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَعْمَشِ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Delay the Zuhr prayer until it cools, for the severity of heat is from the raging of Hell-fire.' This hadith is also supported by Sufyan al-Thawri, Yahya, and Abu 'Awanah through al-A'mash.
اردو ترجمہ
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوصالح ذکوان نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "(گرمی کے موسم میں) ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے۔" اس حدیث کی متابعت سفیان ثوری، یحییٰ اور حضرت ابوعوانہ نے اعمش سے کی ہے۔
