عربی (اصل)
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ، قَالَ كُنْتُ أُجَالِسُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِمَكَّةَ، فَأَخَذَتْنِي الْحُمَّى، فَقَالَ أَبْرِدْهَا عَنْكَ بِمَاءِ زَمْزَمَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ ". أَوْ قَالَ " بِمَاءِ زَمْزَمَ ". شَكَّ هَمَّامٌ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Abu Jamra al-Duba'i that he said: I used to sit with Hadrat Ibn 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) in Makkah al-Mukarrama. I fell ill with fever, so he said: Cool it with Zamzam water, for the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) declared: Fever is from the fierce blaze of the Hellfire, so cool it with water — or he stated: with Zamzam water. (The narrator) Hammam was uncertain (about which wording was used).
اردو ترجمہ
حضرت ابوجمرہ ضبعی سے روایت ہے کہ میں مکہ مکرمہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا۔ مجھے بخار آنے لگا تو انہوں نے فرمایا: اسے زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بخار جہنم کی بھاپ سے ہوتا ہے، اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو — یا فرمایا: زمزم کے پانی سے۔ (یہ شک راوی) ہمام کو ہوا ہے۔
