عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَثْنَى رَجُلٌ عَلَى رَجُلٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَيْلَكَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ قَطَعْتَ عُنُقَ صَاحِبِكَ مِرَارًا ثُمَّ قَالَ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَادِحًا أَخَاهُ لَا مَحَالَةَ فَلْيَقُلْ أَحْسِبُ فُلَانًا وَاللَّهُ حَسِيبُهُ وَلَا أُزَكِّي عَلَى اللَّهِ أَحَدًا أَحْسِبُهُ كَذَا وَكَذَا إِنْ كَانَ يَعْلَمُ ذَلِكَ مِنْهُ
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Bakra (may Allah be well pleased with him): A man praised another man in the presence of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Woe to you! You have cut the neck of your companion! You have cut the neck of your companion!' He repeated this several times, then stated: 'If any of you must praise his brother, then let him say: I consider such-and-such a person to be so, and Allah is his Reckoner, and I do not praise anyone before Allah; I consider him to be such-and-such -- if he knows that about him.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا ہمیں عبدالوہاب نے خبر دی، کہا ہم سے خالد حذاء نے بیان کیا، حضرت عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ سے روایت ہے، ان کے والد (حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دوسرے شخص کی تعریف کی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تیرا بُرا ہو! تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی، تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی۔ آپ نے کئی بار یہ ارشاد فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: جو تم میں سے کسی کو اپنے بھائی کی تعریف کرنی ہی ہو تو یوں کہے: میں فلاں کے بارے میں ایسا گمان رکھتا ہوں اور اللہ ہی اس کا حساب لینے والا ہے، اور میں اللہ کے مقابلے میں کسی کی تعریف نہیں کرتا، میرا گمان ہے کہ وہ ایسا ایسا ہے، اگر وہ اس کے بارے میں جانتا ہو۔
