عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَتِ الأَنْصَارُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اقْسِمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ إِخْوَانِنَا النَّخِيلَ. قَالَ " لاَ ". فَقَالُوا تَكْفُونَا الْمَئُونَةَ وَنُشْرِكُكُمْ فِي الثَّمَرَةِ. قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) who stated: The Ansar submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): 'Distribute the date-palm trees between us and our emigrant brethren.' He declined. So the Ansar said (to the emigrants): 'You tend the trees and we shall share the fruits with you.' They (the emigrants) said: 'We hear and obey.'
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: انصار نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: ہمارے اور ہمارے مہاجر بھائیوں کے درمیان کھجور کے باغات تقسیم فرما دیجیے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انکار فرمایا۔ تو انصار نے (مہاجرین سے) کہا: تم درختوں کی دیکھ بھال کرو، ہم پھلوں میں تمہیں شریک رکھیں گے۔ مہاجرین رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: ہم نے سنا اور اطاعت کی۔
