عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُوَاصِلُوا ". قَالُوا إِنَّكَ تُوَاصِلُ. قَالَ " لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى، أَوْ إِنِّي أَبِيتُ أُطْعَمُ وَأُسْقَى ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "Do not observe continuous fasting (without breaking the fast in the evening or eating before the following dawn)." The noble Companions (may Allah be well pleased with them) submitted, "But you observe continuous fasting, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)!" He (blessings and peace of Allah be upon him) declared, "I am not like any of you, for I am given food and drink (by Allah the Exalted) during the night."
اردو ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، کہا کہ مجھ سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (بلاسحری و افطاری) پے در پے روزے نہ رکھا کرو۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عرض کیا: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔ مجھے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) کھلایا اور پلایا جاتا ہے، یا (آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا کہ) میں اس طرح رات گزارتا ہوں کہ مجھے کھلایا اور پلایا جاتا رہتا ہے۔
