عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ رُخِّصَ لِلْحَائِضِ أَنْ تَنْفِرَ إِذَا أَفَاضَتْ. قَالَ وَسَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ إِنَّهَا لاَ تَنْفِرُ. ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ بَعْدُ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَخَّصَ لَهُنَّ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat 'Abdullah bin 'Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the menstruating woman was allowed to depart if she had already performed Tawaf al-Ifadah. (Ibn Tawus) stated, I heard Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) saying that she could not depart. Then later I heard him saying that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had allowed them (menstruating women) to depart.
اردو ترجمہ
ہم سے مسلم نے بیان کیا، ان سے وہیب نے بیان کیا، ان سے ابن طاؤس نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ حائضہ کو اجازت دی گئی کہ اگر اس نے طواف افاضہ کر لیا ہے تو وہ روانہ ہو سکتی ہے۔ (ابن طاؤس نے) فرمایا: اور میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ فرماتے تھے کہ وہ (حائضہ) روانہ نہیں ہو سکتی، پھر بعد میں سنا کہ وہ فرمانے لگے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان (حائضہ عورتوں) کو اجازت مرحمت فرمائی تھی۔
