عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ فَقَتَلَ فَكُلْ، وَإِذَا أَكَلَ فَلاَ تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَهُ عَلَى نَفْسِهِ ". قُلْتُ أُرْسِلُ كَلْبِي فَأَجِدُ مَعَهُ كَلْبًا آخَرَ قَالَ " فَلاَ تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا سَمَّيْتَ عَلَى كَلْبِكَ، وَلَمْ تُسَمِّ عَلَى كَلْبٍ آخَرَ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Adi bin Hatim (may Allah be well pleased with him) narrates: I asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about hunting with dogs. He stated: When you release your trained dog (saying Bismillah) after the game and it catches it, then eat it. But if the dog eats from it, then do not eat, because it caught the game for itself. I submitted: Sometimes I send my dog for hunting and find another dog with it. He stated: Then do not eat, because you recited Bismillah only over your dog, not over the other dog.
اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے (کتے کے شکار کے بارے میں) دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: جب تو اپنے سکھائے ہوئے کتے کو (بسم اللہ پڑھ کر) شکار پر چھوڑے اور وہ شکار کر لے تو اسے کھا، اور اگر وہ (کتا) خود اس شکار میں سے کھا لے تو تو نہ کھا، کیونکہ اس نے شکار اپنے لیے پکڑا ہے۔ میں نے عرض کیا: (کبھی ایسا ہوتا ہے کہ) میں اپنا کتا شکار کے لیے بھیجتا ہوں اور اس کے ساتھ دوسرا کتا بھی پاتا ہوں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تو اسے مت کھا، کیونکہ تم نے بسم اللہ صرف اپنے کتے پر پڑھی تھی، دوسرے کتے پر نہیں پڑھی۔
